سعودی عرب سے نکلنے کے راستے بند، اقامہ سیز
ریاض: سعودی عرب میں اگر کسی غیرملکی ملازم کا ‘ہروب’ فائل ہوجائے تو اس کا اقامہ سیز کرنے کے بعد مملکت سے نکلنے کے راستے بند کردیے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مملکت کے قوانین کے تحت ہروب کسی ورکر کے فرار ہونے کی رپورٹ ہے جو سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کے سسٹم میں جمع کرائی جاتی ہے جس کے بعد متعلقہ انتظامیہ ایکشن لیتی ہے۔
جس کارکن کا ہروب فائل ہونے جوازات کے مرکزی کمپیوٹر میں اس کی فائل کو سیز کر دیا جاتا ہے اور جب تک ہروب کینسل نہ کرایا جائے تو اقامہ سیز رہتا ہے۔
ہروب والے افراد مملکت سے جا بھی نہیں سکتے، علاوہ ازیں ان کا اقامہ بھی تجدید نہیں کرایا جاسکتا۔
سعودی قانون کے مطابق آجر یا کفیل ہروب فائل ہونے کے 15 دن کے اندر اسے کینسل کرا سکتا ہے۔ اس کے بعد ہروب کو ختم کرانے کا مرحلہ کافی دشوار ہو جاتا ہے جس کےلیے یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ ہروب غلط لگایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ہروب لگنے کے دوہفتے کے بعد اسے کینسل کرانے کے لیے وزارت افرادی قوت یا اسے کے ذیلی ادارے میں درخواست دائر کرنا ہوتی ہے جہاں کیس کا مطالعہ کرنے کے بعد ہی فیصلہ صادر کیا جاتا ہے۔
The post سعودی عرب سے نکلنے کے راستے بند، اقامہ سیز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3F6qec4
No comments