Breaking News

حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے کے تحت اہم پیش رفت

لاہور : پنجاب سے کالعدم تحریک لبیک کے 800 سے زائد کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں ان کارکنوں کو رہا کیا جائے، جو براہ راست تشدد میں شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے کے تحت اہم پیش رفت سامنے آئی ، ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب سےکالعدم تحریک لبیک کے 800سےزائدکارکنوں کی رہائی کافیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں ان کارکنوں کو رہا کیا جائے، جو براہ راست تشدد میں شامل نہیں، رہائی پانیوالے کارکنوں کو نقص امن کے پیش نظر حراست میں لیا گیا تھا۔

گذشتہ روز حکومتی اسٹرینگ کمیٹی کا کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تھا ، وزیرقانون پنجاب، وفاقی سیکرٹری داخلہ و دیگر حکام اورکالعدم تنظیم کے نمائندے شریک ہوئے تھے۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ علی محمد خان نے کی، مذاکرات میں معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور گرفتارکارکنوں کے مقدمات کی نوعیت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مفرورملزمان،16ایم پی اوکےتحت مقدمات پرغور کیا گیا، شیڈول فور میں مطلوب ملزمان کی قانونی پوزیشن کا جائزہ لیا گیا ، کالعدم تنظیم کے رہنماؤں اور کارکنان پر 22اکتوبر کے بعد مقدمات زیربحث آئے۔

The post حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے کے تحت اہم پیش رفت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mwVISd

No comments