تشویش کی کوئی بات نہیں…… سعودی حکام نے بتادیا
ریاض: کرونا وبا کی نئی اقسام سے متعلق سعودی حکومت نے اہم ترین بیان جاری کردیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سیکریٹری صحت عبداللہ العسیری نے کہا کہ ’سعودی عرب میں کرونا کی نئی شکلوں سے تشویش کی کوئی بات نہیں، انہوں نے کہا کہ ’یورپی ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود دنیا بھر میں وبا کے حوالے سے صورتحال مستحکم ہے۔
سیکریٹری صحت نے کہا کہ یورپی ممالک میں حالیہ دنوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم مملکت میں تشویش کی کوئی بات نہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ جامع ایس او پیز کی مدد سے کرونا وائرس کے انسداد میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے، ساتھ ہی ویکسی نیشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں نئے ‘ایس او پیز’ جاری
یاد رہے کہ وزارت صحت نے ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 اور دوسرا مرحلہ 18 فروری 2021 کو شروع کیا تھا، اب تک چارکروڑ 64 لاکھ 66 ہزار281 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
ادھر وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کا مزید ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 807 ہو گئی ہے۔
وزارت کا کہنا تھا کہ مملکت میں کرونا کے فعال کیسز میں سے 49 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں، اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار 60 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 38 ہزار49 افراد صحت یاب ہو چکے۔
The post تشویش کی کوئی بات نہیں…… سعودی حکام نے بتادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DaLUTS
No comments