لاہور کو اسموگ سے بچانے کیلئے اینٹی اسموگ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ
لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور کو اسموگ سے بچانے کیلئے اینٹی اسموگ ٹاسک فورس قائم کردی گئی ، ہراسکواڈروزانہ 12 اور ایک ماہ میں60 صنعتی یونٹس چیک کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کو اسموگ سے بچانے کیلئے اینٹی اسموگ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہورمیں انسداد اسموگ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور 5خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ، اینٹی اسموگ اسکواڈ میں پولیس، انوائرنمنٹ انسپکٹر، واسا، ایم سی ایل اور انڈسٹریزحصہ ہوں گے۔
کمشنرلاہورمحمدعثمان کی زیرصدارت انسداداسموگ سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں کمشنرلاہور نے بتایا ہراسکواڈروزانہ 12 اور ایک ماہ میں60 صنعتی یونٹس چیک کرے گا۔
اجلاس میں زگ زیگ پر منتقل بھٹوں اور فیکٹریزکی ازسرنودوبارہ چیکنگ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن کیلئے بھی 2 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
گذشتہ روز لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت اقدام اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو واضح ہدایت کی کہ اسموگ انسانی صحت کیلئے مضرہے، موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں، اسموگ کا سبب بننے والےعوامل پر قابو پانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔
The post لاہور کو اسموگ سے بچانے کیلئے اینٹی اسموگ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30jHZGj
No comments