Breaking News

افغانستان کا واحد حل کیا ہے؟ فوادچوہدری نے بتا دیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارےقریب حل یہ ہی ہےکہ افغانستان میں مخلوط ‏حکومت ہو مخلوط حکومت ہونےکی وجہ سےافغان عوام ان کاساتھ دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ چاہتےہیں افغان مخلوط ‏حکومت میں سب کی نمائندگی ہو اشرف غنی سےبھی کہتےتھےمخلوط حکومت تشکیل دیں حل یہ ہی ہے ‏افغانستان میں مخلوط حکومت ہو۔

انہوں نے کہا کہ اکانومسٹ کےمطابق افغانستان میں2کروڑسےزائدلوگ افلاس کاشکارہیں افغانستان میں افلاس کا ‏دباؤ پاکستان پربھی پڑتا ہے افغان حکومت مخلوط حکومت کیلئے تیار ہے افغان حکومت کہتی ہےوہ لوگ ‏نامزد کیے جا رہے ہیں جن کیخلاف جنگ لڑی افغان حکومت کہتی ہےوہ لوگ نامزدکیےجائیں جوہمارےخلاف نہیں ‏لڑے ہم چاہتے ہیں ایسی افغان حکومت ہوجس میں سب کی نمائندگی ہو۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اتخابی اصلاحات کا ڈرافٹ تو ایم کیوایم کےفروغ نسیم ہی دیکھ رہےہیں اسمبلی میں ‏بل جانے سے پہلےکابینہ میں اس کی منظوری دی جاتی ہے ایم کیوایم اور ق لیگ کے وزرا نے بل پر اعتماد کا اظہار ‏کیا تھا میٹنگ منٹس نکال کردیکھیں اس میں بھی وزرانےاعتراض نہیں کیا ایم کیوایم پاکستان اورمسلم لیگ ق ‏حکومت کی اتحادی جماعتیں ہیں دونوں الگ پارٹیاں ہیں اورایسےمواقع پر ہر پارٹی اپنا مفاد دیکھتی ہے ایسے ‏موقع پر ہر پارٹی اپنےجائز مطالبات کیلئےدباؤ ڈالتی ہے۔

The post افغانستان کا واحد حل کیا ہے؟ فوادچوہدری نے بتا دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wOsDFy

No comments