کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر سعودی حکومت کا اہم اقدام
ریاض: افریقی ممالک میں پھیلے کورونا وبا کی نئی قسم کے باعث سعودی حکومت نے عوام کو خبردار کردیا۔
سعودی عرب میں کورونا کی نئی قسم نہ آجائے اس حوالے سے حکومت نے بھی اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔ ادھر محکمہ صحت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر پر ہجوم مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اگرچہ ایس اوپیز میں نرمی کی گئی ہے تاہم لوگوں کو چاہئے کہ وہ بند مقامات کے علاوہ ایسی جگہیں جو پرہجوم ہوں وہاں ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
محکمہ نے متنبہ کیا کہ وبا کی ہر شکل سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی ا دارہ صحت کی جانب سے افریقہ میں پھیلنے والے وائرس ’اومی کرون‘ سامنے آیا ہے۔
اس وائرس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ نیا وائرس اب تک سامنے آنے والے وائرسز میں سب سے خطرناک ہے۔
The post کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر سعودی حکومت کا اہم اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DZtWEo
No comments