اسلام آباد اور پنجاب میں ڈینگی کیسز کی حالت بدستور تشویشناک
اسلام آباد / لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں ڈینگی کیسز کی حالت بدستور تشویشناک ہے، پنجاب میں گزشتہ روز ڈینگی کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ رورل ایریا سے 11 اور اربن ایریا سے 12 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں 4 ہزار 315 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 19 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کر گئے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی ڈینگی کیسز کی صورتحال تشویشناک ہے، گزشتہ روز صوبے میں ڈینگی کے باعث 4 اموات ہوئیں جس کے بعد رواں سیزن پنجاب میں ڈینگی سے مجموعی اموات کی تعداد 90 ہوچکی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 277 مریض رپورٹ ہوئے۔
سیکریٹری صحت عمران سکندر کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور سے ڈینگی کے 15 ہزار 380 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 18 سو 54 مریض داخل ہیں۔
The post اسلام آباد اور پنجاب میں ڈینگی کیسز کی حالت بدستور تشویشناک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3HhWF9g
No comments