محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کوئٹہ: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا۔
اسی طرح تربت میں درجہ حرارت 17 اور سبی میں 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع قلات میں کم سے کم درجہ حرارت2 اور زیارت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ صوبے بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہر قائد میں بھی شہری آہستہ آہستہ سردی کے اثرات کو محسوس کررہے ہیں۔
The post محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3C1zdt6
No comments