Breaking News

اوورسیز پاکستانیوں کا ایوب آفریدی کی تعیناتی پر ناپسندیدگی کا اظہار، زلفی بخاری کی واپسی کا مطالبہ

اسلام : اوورسیز پاکستانیوں نے ایوب آفریدی کی تعیناتی پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا اور وزارت اوورسیز میں زلفی بخاری کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اوورسیز میں نئے حکومتی مشیر کی انٹری ہوگئی ، سابق سینیٹر ایوب آفریدی نے وزارت کا قلمدان سنبھال لیا تاہم اوورسیز پاکستانیوں نے ایوب آفریدی کی تعیناتی پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

صارفین نے وزارت اوورسیز میں زلفی بخاری کی واپسی اور بحالی کا مطالبہ کیا اور زلفی بخاری کے حق میں بیانات دیئے۔

سوشل میڈیا پر بھی زلفی بخاری کو واپس لاو ٹرینڈ کرنے لگا، صارفین نے رائے میں کہا کہ زلفی بخاری نے بطور معاون خصوصی وزارت اوورسیز میں بہترین کام کیا، زلفی بخاری کو وزارت اوورسیز کا قلمدان واپس دیا جانا چاہئیے۔

خیال رہے زلفی بخاری وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کے عہدے پر فائز تھے، جنہوں نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد عہدے سے استعفے دے دیا تھا۔

یاد رہے خیبرپختون خواہ کی جنرل نشست سے منتخب ہونے والے ایوب آفریدی نے استعفیٰ دے دیا تھا ، جس کے بعد انھیں سینیٹر کو وزیراعظم کا مشیر برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کیا گیا تھا۔

The post اوورسیز پاکستانیوں کا ایوب آفریدی کی تعیناتی پر ناپسندیدگی کا اظہار، زلفی بخاری کی واپسی کا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cS9Srk

No comments