Breaking News

لاہور سے 11 سالہ بچی مبینہ طور پر اغوا

لاہور کے علاقے ساندہ کی حدود سے 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ساندہ کی حدود سے اسکول یونیفارم میں گیارہ سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، والد کی مدعیت میں بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گزشتہ صبح تھانہ ساندہ کی حدود راج گر کی رہائشی علینہ نامی بچی اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی گئی ہے، بچی کو جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 15 نومبر کو باغبانپورہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی نبیلہ کو مبینہ طور پر اس کے ہمسائے نے اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں 7 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، ملزم گرفتار

ذرائع کا کہنا تھا کہ بچی کو 14 نومبر کو اغوا کیا گیا تھا اور ایک روز بعد اس کی لاش گلی میں کوڑے پھینکنے والی جگہ سے برآمد ہوئی تھی، بچی بازار سے سودا لینے گئی تھی جس کے بعد لاپتا ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ملزم ندیم مقتول بچی کا دور کا رشتہ دار اور ایک بچے کا باپ ہے، وہ لواحقین کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا، شک گزرنے پر پولیس نے ملزم کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں سے بچی کی چپلیں برآمد ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق بچی کی والدہ قوت گویائی سے محروم ہیں اور والد محنت مزدوری کرکے گزر بسر کرتے ہیں، لواحقین نے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

The post لاہور سے 11 سالہ بچی مبینہ طور پر اغوا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oiugIR

No comments