Breaking News

جیٹ فیول کی سپلائی میں کمی: پی ایس او 15 دن تک فیول سپلائی نہیں کر سکے گا

لاہور: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے طیاروں کو درکار جیٹ فیول کی سپلائی میں کمی کے باعث 15 دن تک درکار مقدار میں اے ون نامی فیول سپلائی سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل ریفائنریز کی بندش کے باعث طیاروں کو درکار جیٹ فیول کی سپلائی میں کمی دیکھی جارہی ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے 15 دن تک درکار مقدار میں اے ون نامی فیول سپلائی سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔

پی ایس او ایوی ایشن حکام نے لاہور ایئرپورٹ کے مینیجر سروسز کے نام مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ سروسز پرووائیڈرز غیر ملکی طیاروں کو زیادہ جیٹ فیول ساتھ لانے سے متعلق آگاہ کر دیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی طیاروں کو صرف لازمی صورت میں فیول سپلائی کیا جائے گا، صورتحال معمول پر آنے پر حسب سابق جیٹ فیول سپلائی بحال کردی جائے گی۔

The post جیٹ فیول کی سپلائی میں کمی: پی ایس او 15 دن تک فیول سپلائی نہیں کر سکے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EFeNHB

No comments