’نئے سال کی آمد پر قرآن پڑھیں، اپنا محاسبہ کریں’
معروف مبلغ و عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سالِ نو پر ہمیں اپنا آڈٹ کرنا چاہیےکہ سال کیسا گزارا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ وقت ایسا برتن ہےجس میں ہمارے اعمال جمع ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئےسال کو شکرانے کے طور پر منانا چاہیے نئےسال کی آمد پر نوافل، قرآن پاک پڑھناچاہیے۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ قوم سےگزارش ہےآج کی رات کو گناہوں کی رات نہ بنائیں گزارش ہے نئے سال کی ابتدااپنی ذات کاحساب لے کر کریں۔
معروف عالم دین نے پروگرام میں نئے سال کے آغاز پر خصوصی دعا بھی کی۔
The post ’نئے سال کی آمد پر قرآن پڑھیں، اپنا محاسبہ کریں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zeggDK
No comments