Breaking News

جنگ عظیم دوّم میں چوری ہوئی اشیاء 76 برس بعد دوبارہ مل گئیں

واشنگٹن : جنگ عظیم دوّم کے دوران پیراگوئے میں گم ہونے والی اشیاء امریکی فوجی کو 76 برس بعد دوبارہ مل گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے صحافی پیٹرشیوہو نے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے کچھ چیزں تلاش کی جن میں سلور برسلٹ، سروس ریبن، کانسی کا ستارہ اور امریکی آرمی کی نشاندہی پن اور ایک سوئس سکّہ شامل تھا۔

یہ تمام سامان کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے سابق فوجی کی ہے جس نے 76 برس قبل جنگ عظیم دوّم میں شرکت کی تھی اور پیراگوئے میں پوسٹنگ کے دوران مذکورہ شخص کی یہ اشیاء چوری ہوگئی تھیں۔

چیک صحافی نے جنگ عظیم دوّم کی برآمد ہونے والی اشیاء کی تصویر فیس بک پر شیئر کی جس کی مدد سے اسکیوبیل کے اہل خانہ تک رسائی حاصل ہوئی۔

یورپی صحافی نے جب سامان واپس اسکیوبیل کو لوٹایا تو وہ 76 برس قبل پیراگوئے میں چوری ہونے والی اشیاء دوبارہ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

The post جنگ عظیم دوّم میں چوری ہوئی اشیاء 76 برس بعد دوبارہ مل گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ECgZAL

No comments