ابوظبی میں نومولود کیلیے ڈیجیٹل برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان
ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں نومولود کے لیے ڈیجیٹل برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
عرب میڈٰیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی گورنمںٹ سروسز پلیٹ فارم ٹی اے ایم ایم کے تعاون سے محکمہ صحت ابوظبی نے نومولود بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ اب ٹی اے ایم ایم پلیٹ فارم کے ذیعے ڈیجیٹل طور پر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
بچے کی پیدائش کے بعد والدین کو رجسٹریشن اور لاگ ان کے طریقہ کار کے بارے میں مطلع کیے جانے سے پہلے صحت کی دیکھ بھال کی سہولت سے ایک اطلاع موصول ہوگی اس کے بعد انہیں مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے اور نومولود کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کی ڈیجیٹل کاپی حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ فیس ادا کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
یہ نیا ڈیجیٹل سسٹم 30 دسمبر 2021 سے نافذ العمل ہوگا ابوظبی کی امارات بھر میں نوزائیدہ بچوں پر لاگو ہوگا۔
امارات کے کسی بھی اسپتال سے جاری کردہ سابقہ تاریخ پیدائش کے لیے اضافی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے خواہاں افراد بھی اس نئی سروس کا استعمال کرسکتے ہیں۔
محکمہ صحت کے سیکریٹری ڈاکٹر جمال محمد الکعبی نے بتایا کہ ابوظبی میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے ریگولیٹر کے طور پر ڈی او ایچ اپنی ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی کو بڑھانے اور نئی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی او ایچ میں یہ صحت کی دیکھ بھال سے متعلق تمام سرکاری خدمات میں مجموعی طور پر ڈیجیٹل تبدیلی حاصل کرنے اور امارات میں صحت کی دیکھ بھال کا ایک زیادہ موثر نظام بنانے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ٹی اے ایم ایم کے حصے کے طور پر اضافی خدمات کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے ابوظبی ڈیجیٹل اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوشی ہے کیونکہ ابوظبی میں دستیاب جدید ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم کمیونٹی کو آن لائن خدمات کی وسیع رینج تک موثر رسائی فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
The post ابوظبی میں نومولود کیلیے ڈیجیٹل برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zawrBY
No comments