وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کل نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں افغان صورتحال اور قومی سلامتی کے دیگر معاملات پر غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں عسکری حکام اور وزرا شرکت کریں گے جن میں شیخ رشید اور فواد چوہدری شامل ہیں، جبکہ مشیر قومی سلامتی معید یوسف بھی شرکت کریں گے۔
The post وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mzgX5A
No comments