بوسٹر ڈوز: سعودی حکومت کا نیا فیصلہ
ریاض: سعودی حکومت نے کورونا ویکسینیشن سینٹر پر رش سے بچنے کے لیے بوسٹر ڈوز کی پیشگی اپائنمنٹ کا فیصلہ کیا۔
سعودی وزارت صحت میں متعدی امراض کے ماہر کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک پر 3 ماہ گزر جانے کے بعد تیسری خوراک بوسٹر ڈوز کے طور پر اپائنٹمنٹ لی جا سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بوسٹر ڈوز کےلیے اپائنمنٹ شروع کردی گئی ہے تاکہ فروری 2022 کے آغاز پر رش نہ ہو۔
قبل ازیں وزارت صحت نے کہا تھا کہ مکمل ویکسینیشن کے چھے ماہ گزرنے کے بعد بوسٹر ڈوز دی جائے گی لیکن اب دورانیہ کم کرکے تین ماہ کردیا گیاہے۔
مملکت کی وزارت صحت نے ممکنہ رش کے مسائل سے بچنے کےلیے اپائنٹمنٹ کے حوالے سے نیا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے مفت کورونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ویکسینیشن کےلیے وزارت صحت کی ایپ ’توکلنا‘ اور ’صحتی‘ پروقت حاصل کرنے کے لیے خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ ویکسینیشن سینٹرمیں لوگوں کا ازدحام نہ ہو۔
The post بوسٹر ڈوز: سعودی حکومت کا نیا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EgROlW
No comments