Breaking News

کویت میں‌ 200 سے زائد خواتین کو ملک بدر کردیا گیا

قاہرہ: کویت میں 11 دنوں میں کل 607 تارکین وطن کو ملک بدر کردیا گیا جن میں 267 خواتین بھی شامل ہیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویت میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملک میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور 11 دنوں میں 607 تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔

یہ اقدامات سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے گرفتار شدہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی طریقہ کار اختیار کرنے اور ملک سے ان کی ملک بدری کو تیز کرنے کی خواہش کے تحت آتے ہیں،

کویت نے گزشتہ مہینوں میں غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کی رعایتی مدت میں بار بار توسیع کی ہے تاکہ انہیں اپنی حیثیت کو قانونی شکل دینے کا وقت دیا جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کویتی وزارت داخلہ نے حکم دیا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والے تارکین وطن کے بینک اکاؤنٹس بند کر دیئے جائیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بدر کیے گئے غیرملکیوں کے بینک اکاؤنٹ غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال نہ ہو اسی سبب اکاؤنٹ ختم کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے حکام نے بینک حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرنا شروع کیا جس کا مقصد ایسے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنا ہے جنہیں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

The post کویت میں‌ 200 سے زائد خواتین کو ملک بدر کردیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33eLi2R

No comments