مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع
ضلعی انتظامیہ نے مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کر دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پابندی میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق مری میں گاڑیوں کے داخلے کی پابندی میں 10جنوری رات 9 بجے تک توسیع کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مری جانے والے راستےکل رات 9 بجے تک بند رہیں گے۔ اسلام آباد پولیس نے سترہ میل اور سیرینا چوک پر3 چیک پوسٹیں بنا دی ہیں ان تینوں چیک پوسٹوں کے ذریعےگاڑیوں کے مری داخلے کو روکا جائے گا۔
البتہ ایمبولینسیں، سیکورٹی اداروں کی گاڑیاں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
مری میں تمام مرکزی شاہرات کھول دی گئیں
واضح رہے کہ مری اور گلیات میں ہونے والی شدید برفباری نے شہریوں اور سیاحوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، عوام کی جانیں بچانے اور کسی بھی قیمتی جان کے ضیاع سے محفوظ رکھنے کےلیے حکومت نے مری میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
خیال رہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے مری میں ہر طرح کی نقل وحمل کےلیے مرکزی شاہرات،کلڈنہ باڑیاں شاہراہ بھی کھول دی گئی ہے اور مرکزی شاہرات کھولنے کے بعد اب رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام جاری ہے۔
The post مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3q7INb8
No comments