مری میں گاڑیوں کے داخلے سے متعلق شہری انتظامیہ کا اہم فیصلہ
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق دپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق اسلام آباد سے مری جانے والے راستے 10 جنوری رات 9 بجے تک بند رہیں گے۔
شہری انتظامیہ کے حکم کی تکمیل کےلیے اسلام آباد پولیس نے سترہ میل اور سیرینا چوک پر تین چیک پوسٹیں بنا دیں، تینوں چیک پوسٹوں کے ذریعے گاڑیوں کے مری داخلے کو روکا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایمبولینسز، سیکیورٹی اداروں اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، حکومت نے عوام کو مزید ہلاکتوں سے بچانے کےلیے مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔
The post مری میں گاڑیوں کے داخلے سے متعلق شہری انتظامیہ کا اہم فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Fcyfff
No comments