سعودی عرب: ‘کورونا کیسز بڑھے لیکن مرض اتنا سنگین نہیں رہا’
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کورونا وائرس کے کیسز بڑھے ہیں لیکن یہ مرض اب اتنا سنگین نہیں رہا۔
عرب میڈیا کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا کے حالیہ بڑھتے کیسز کے باوجود ان میں سنگینی ماضی کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم کورونا سے نمٹنے کے اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جس کا عنوان ہماری قوت مدافعت زندگی سے ہے جس مرحلے سے ہم گزر رہے ہیں اس میں ویکسینیشن کے ذریعے اچھے ہونے کی امید ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے بیشتر افراد نے کورونا کی دو خوراکوں اور بوسٹر ڈوز لے لیے ہیں اس لیے اب ہمیں افواہوں، غلط فہمیوں اور جھوٹ سے مقابلہ کرنا ہے۔
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ اومیکرون لہر میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تھا لیکن اب اس میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح مملکت میں بھی کووڈ 19 کے وار جاری ہیں۔ وبا نے 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 477 مریضوں کو متاثر کیا اور اس دوران 1 مریض کی موت بھی واقع ہوئی۔
سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں 3 ہزار 405 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی ہے۔
The post سعودی عرب: ‘کورونا کیسز بڑھے لیکن مرض اتنا سنگین نہیں رہا’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qA2d94
No comments