Breaking News

تھائی لینڈ جانے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

بینکاک: تھائی حکومت نے ملک میں داخلے کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم فروری سے تھائی لینڈ میں داخلے پر قرنطینہ کی شرط ختم ہوجائے گی۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم فروری کے بعد سے ‘ٹیسٹ اینڈ گو’ اسکیم کا آغاز ہوجائے گیا یعنی تھائی لینڈ میں داخلے کے بعد کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا اور رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ کی پابندی نہیں ہوگی۔

تھائی لینڈ آنے کے پانچ دن بعد پھر سے کورونا ٹیسٹ ہوگا۔ رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں قرنطینہ کی شرط عائد کی جائے گی۔

مسافروں کو تھائی لینڈ میں کورونا سے متعلق بنائی گئی ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گی جس میں تمام ایس او پیز موجود ہوں گے۔ تھائی حکومت دوسری مرتبہ قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے جارہی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی قرنطینہ کی پابندی ختم کی گئی تھی لیکن اومیکرون کے باعث دوبارہ لگائی گئی۔

The post تھائی لینڈ جانے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3IDRYqv

No comments