Breaking News

کفیل کے دئیے تحائف دیکھ کر گھریلو ملازمہ جذبات پر قابو نہ پاسکی

ریاض : سعودی کفیل نے گھریلو ملازمہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے قیمتی تحائف دیکر کر سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا۔

خلیجی ریاست باالخصوص سعودی عرب میں ملازمت کےلیے کسی کفیل یعنی اسپانسر کا ہونا بہت ضروری ہے، جو غیرملکی ملازمین کو اسپانسر کرتے ہیں جن سے متعلق سختی اور ظلم کی داستانیں بھی سننے کو ملتی ہیں۔

لیکن سارے کفیل ایسے نہیں ہوتے کچھ کفیل اپنے ملازمین کا بہت زیادہ خیال بھی رکھتے ہیں جن کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوتی ہے ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیت پر وائرل ہوئی ہے جس میں سعودی خاندان نے اپنی غیرملکی ملازمہ کو قیمتی تحائف دیکر ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازمہ گھر کے دروازے سے داخل ہوئی تو میز پر تحائف کا بڑا ڈبہ رکھا دیکھ کر حیران ہوئی اور پھر خوشی سے رونے لگی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’گھریلو ملازماؤں کی دلجوئی بڑی عبادت ہے، سب لوگوں کو اپنے گھریلو ملازمین کا خیال رکھنا چاہئے اور سعودی خاندان نے اپنی ملازمہ کے ساتھ جو کچھ کیا وہ قابل قدر ہے‘۔

The post کفیل کے دئیے تحائف دیکھ کر گھریلو ملازمہ جذبات پر قابو نہ پاسکی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3f9lZRY

No comments