سعودی عرب : ٹریفک چالان کی رقم واپس مل سکتی ہے، لیکن کیسے
محکمہ ٹریفک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چالان پر کیا گیا اعتراض منظور ہونے کی صورت میں رقم واپس لی جا سکتی ہے جس کا طریقہ کار بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر دریافت کیا گیا تھا کہ ایس ایم ایس کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اطلاع ملنے پر اس کے خلاف اعتراض پیش کیا تھا۔
کافی عرصے تک جواب کا انتظار کرتا رہا اور جواب نہ ملنے پر چالان کا جرمانہ جمع کرادیا، اسی دوران اطلاع ملی کہ اعتراض قبول کرلیا گیا ہے، اس ضمن میں جرمانے کی جمع کی گئی رقم واپس ملنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
محکمہ ٹریفک نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جرمانے کی رقم واپس ملے گی اور اسی چینل سے واپس ہوگی جس چینل سے جمع کرائی گئی تھی۔
یہ کارروائی اس وقت ہوگی جب محکمہ ٹریفک کی جانب سے مقررہ کمیٹی چالان پر اعتراض منظور کرنے اور جرمانے کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ جاری کردے۔
The post سعودی عرب : ٹریفک چالان کی رقم واپس مل سکتی ہے، لیکن کیسے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3GnUOiq
No comments