جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے کی بڑی وجہ سامنے آگئی
نئی دہلی : بھارتی ڈیفنس چیف اور اہلیہ سمیت 14 افراد کی موت کی انکوائری کرنے والے کمیشن نے ہیلی کاپٹر حادثے کی بڑی وجہ بتا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انکوائری کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی یا غفلت کے باعث حادثے کا شکار نہیں ہوا بلکہ پائلٹ موسم کی غیر متوقع خرابی کے باعث راستہ بھٹک گیا تھا۔
راستے بھٹکنے کے باعث ہیلی کاپٹر بادلوں میں داخل ہوگیا اور پھر پہاڑ یا کسی چیز سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔
تامل ناڈو حادثے تک جنرل بپن راوت، نریندر مودی کے اعلٰی ترین عسکری مشیر کی حیثیت سے مجموعی فوجی حکمت عملی اور بالخصوص پاکستان اور چین کے ساتھ انڈیا کی سرحدوں پر غیر معمولی صورت حال پر مرکزی کردار ادا کرتے رہے۔
31 دسمبر 2019 کو بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد مودی حکومت نےجنرل بپن راوت کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا جس کا مطلب تھا کہ انڈیا ابھی ان کی عسکری خدمات کا مزید کئی سال تک فائدہ اٹھانا چاہتا تھا۔
The post جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے کی بڑی وجہ سامنے آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Kbjxc5
No comments