Breaking News

دریائے سندھ کی ایک اور نابینا ڈولفن کی زندگی بچالی گئی

لاڑکانہ : محکمہ وائلڈ لائف نے دادو کنال سے ایک اور نابینا ڈولفن کو ریسکیو کرکے دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔

دنیا کی نایاب نابینا ڈولفن کا مسکن دریائے سندھ ہے انسانوں کی دوست یہ ڈولفن اکثر دریائے سندھ سے نکلنے والی نہروں میں پھنس جاتی ہیں جنہیں ریسکیو کرکے واپس دریائے سندھ میں چھوڑا جاتا ہے۔

دادو کنال سے ایک اور بلائنڈ ڈولفن کو بچایا ہے، جسے محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے واپس دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کو دادو کنال میں پانچ ڈولفن کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے محکمے کے اہلکار اب تک تین بلائنڈ ڈولفنز کو ریسکیو کرچکے ہیں۔

اس سے قبل اے آر وائی نیوز کی نشاندہی پر روہڑی کنال سکرنڈ روڈ برانچ میں پھنسی 30 سے زائد ڈولفنز کو بچایا گیا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق روہڑی کنال سے ریسکیو کی گئی ڈولفن کی لمبائی 5 فٹ اور وزن 55 کلو تھا۔

The post دریائے سندھ کی ایک اور نابینا ڈولفن کی زندگی بچالی گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31QhJE1

No comments