Breaking News

بل گیٹس کی پاکستان میں کامیاب پولیو اور کورونا ویکسینیشن مہم کی تعریف

بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے اور کامیاب کورونا ویکسی نیشن مہم کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اوربل گیٹس کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پولیو اور کورونا وائرس پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے بل اینڈمیلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کےکام کی تعریف اور ان کے اقدامات کو سراہا۔ بل اینڈمیلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن نےغربت، بیماری، عدم مساوات کے خلاف کام کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے کوروناکےباوجودانسدادپولیومہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں پاکستان میں 2021میں پولیوکیسزمیں تیزی سےکمی ہوئی، پاکستان میں 2021 میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا۔

کورونا ویکسین تک مساوی رسائی کو فروغ دینےکیلئےبل گیٹس نے تعریف کرتے ہوئے پولیو کے خاتمےکیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

بل گیٹس نے پاکستان میں کامیاب کورونا ویکسی نیشن مہم کا اعتراف اور اپنی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

The post بل گیٹس کی پاکستان میں کامیاب پولیو اور کورونا ویکسینیشن مہم کی تعریف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3KtHn2Z

No comments