Breaking News

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے ’مارچ‘ کے آمنے سامنے آنے کا خدشہ

کراچی: تحریک انصاف کے سندھ حقوق اور پیپلزپارٹی کے عوامی لانگ مارچ کے شرکا کے آمنے سامنے آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ حقوق مارچ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے عوامی لانگ مارچ نکالا جارہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مورو کے مقام پر دونوں جماعتوں کے کارکنان کے آمنے سامنے آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد دونوں جماعتوں کے قائدین نے تصادم سے بچنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ مورو پر پی پی کا مارچ پہلے پھر پی ٹی آئی کا مارچ گزرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مورو کے مقام پر پیپلزپارٹی کے کارکنان کا مارچ پہلے پہنچے گا اس کے بعد تحریک انصاف کا حقوق سندھ مارچ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ گھوٹکی سے کراچی کے راستے پر گامزن ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی کراچی سے لانگ مارچ شروع ہوا ہے جس کی منزل اسلام آباد ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/P67iq4H

No comments