Breaking News

نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 6 ماہ کی بچی چل بسی

حیدر آباد میں افسوس ناک واقعہ پیش آگیا۔ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 6 ماہ کی معصوم بچی چل بسی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدر آباد کے علاقے فقیر کاپڑ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے چھے ماہ کی معصوم بچی جاں بحق ہوگئی۔ بچی زینب اپنے گھر کے صحن میں چارپائی پر سوئی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق بچی سینے میں گولی لگنے سے دم توڑ گئی۔ پولیس حکام نے بتایا مبینہ طور پر شادی میں ہوائی فائرنگ ہو رہی تھی، بچی کو اندھی گولی لگنے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

سال 2019 میں پشاور ميں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 4 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔ 4 سال کا ابوبکر گھر کے باہر کھيل رہا تھا کہ اچانک گر گيا اور سر سے خون بہنے لگا۔

والدين بچے کو فوری اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انکشاف کيا تھا کہ بچے کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی جس نے اس کی جان لی۔ پوليس نے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا تھا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CmkGsKq

No comments