وزیراعظم عمران خان نے سینئر وزراء کو مشاورت کے لیے آج وزیراعظم ہاؤس بلالیا
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کے لیے سینئر وزرا کو آج وزیراعظم ہاؤس بلالیا، جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر وزرا کا مشاورتی اجلاس آج بلالیا، جس میں وفاقی وزیر اسدعمر،وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیراطلاعات فوادچوہدری اوردیگروزرا شریک ہوں گے۔
اجلاس میں وزیر اعظم تحریک عدم اعتماد سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
گزشتہ روز سندھ ہاؤس اسلام آباد میں حکومتی ارکان کی موجودگی پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کااجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے منحرف ارکان کو ضمیر فروش قرار دیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا تھا اچھا ہوا ضمیرفروش بے نقاب ہوگئے،اپوزیشن کی چال کے باوجود عدم اعتماد ناکام ہوگی۔
اجلاس کے دوران شیخ رشید نے سندھ میں گورنرراج کی تجویز دی ، جس پر وزیراعظم نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا جبکہ بعض پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی سندھ میں گورنر راج لگانے کے حق میں رائے دی۔
ترجمانوں نے وزیراعظم عمران خان سےنمبرگیم پرمختلف سوالات کیے ، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تسلی رکھیں جیت ہماری ہوگی، کسی طور اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، کچھ بھی ہوجائے این آراو نہیں دیا جائے گا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BWrRnFG
No comments