‘وزیراعظم آج عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے’
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر گفتگو کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے اور براہ راست عوام کے سوالات کا جواب دیں گے۔
کل سہ پہر وزیراعظم عمران خان، پروگرام آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ میں عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے اور عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 3, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کے لیے ٹیلی فون لائنز بھی اسی وقت کھول دی جائیں گی اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ”اپوزیشن میرے سرپرائز سے صدمے میں آگئی“
موجودہ صورت حال پر وزیراعظم عمران خان کی عوام کے ساتھ یہ نشست انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جس میں وہ کھل کر عوام کے سامنے ملکی سیاسی صورت حال کو تذکرہ کرینگے۔
’آپ کا وزیر اعظم، آپ کے ساتھ‘ کے عنوان سے ہونے والا یہ سلسلہ سال دو ہزار اکیس سے جاری ہے، جسے عوام میں بے حد پزیرائی مل چکی ہے، براہ راست ٹیلی فون کالز کے دوران وزیراعظم کے اقدامات عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔
اس سے قبل وزیراعظم کی عوام سے براہ راست گفتگو موجودہ سیاسی صورت حال کے دو بار موخر کی جاچکی ہے ۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/j1H7ICk
No comments