جماعت اسلامی کا مراسلے پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے بھی مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن بننے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور لوگوں کو اعتماد ہوگا۔
مراسلے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی طرف سے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ اسی سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا، اور لوگوں کو اعتماد بھی ہوگا۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) April 23, 2022
امیر جماعت اسلام سراج الحق نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن سے کوئی بہتری نہیں آئے گی، انتخابات میں دھونس، دھاندلی اور دولت کی ریل پیل کا کلچر ختم کرنا ہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ تمام جماعتیں انتخابات میں متناسب نمائندگی کے اصول پر اتفاق کریں، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسمبلیوں میں سیٹیں مختص کی جائیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابی ریفارمز کے لیے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیے دی ہے، جماعت اسلامی کی قائم کردہ کمیٹی تمام جماعتوں سے مذاکرات کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف منصوبوں پر توجہ کی بجائے بروقت الیکشن یقینی بنائیں۔
وزیراعظم منصوبوں پر فوکس کرنے کے بجائے انتخابی اصلاحات اور الیکشن کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) April 23, 2022
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PXeGviY
No comments