‘سمجھ نہیں آتا امپورٹڈ منسٹر نے قومی سلامتی اجلاس کیوں بلایا’
تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے امپورٹڈ منسٹر نے قومی سلامتی اجلاس کیوں بلایا؟
ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی زیدی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سازش کےلفظ سےکھیلنےکی کوشش کررہی ہے پوری دنیا کو سمجھ ہےکہ سازش اور مداخلت میں کیافرق ہے خاص طور پرجب مداخلت عدم اعتماد،حکومت تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔
Imported Government is trying to play with the word CONSPIRACY!
But the world is clear on the difference-or lack off-b/w foreign conspiracy & blatant interference…Especially, when blatant interference lead to a no-confidence motion & regime change#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) April 22, 2022
علی زیدی نے لکھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے امپورٹڈ منسٹر نےقومی سلامتی اجلاس کیوں بلایا یہ کسی کے مشورے پر ہوا تو مشورہ دینےوالےکی نیت پرسوال کرناچاہیے لیگی قیادت سےایسےہی احمقانہ فیصلوں کی امید کی جا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے پچھلے اعلامیہ کی توثیق کی اعلامیہ میں ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت کا ذکر کیا گیا تھا آج ایک بار پھر عمران خان کےمؤقف کی تائیدکی گئی ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/d49WHGt
No comments