Breaking News

’معیشت کو چلانے کے لیے ہمیں بلائیں سب سمجھا دیں گے‘

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ان کو سمجھ نہیں آرہی آگے کیسے جانا ہے معیشت کو چلانے کے لیے ہمیں بلائیں سب سمجھا دیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ان کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں اس حکومت کے دو، دو وزیر خزانہ ہیں ایک یہاں اور دوسرا لندن میں ہے دونوں کی باتیں ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا آئی ایم ایف سے سوا 2روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھانے پرمعاہدہ ہوا تھا یہ لوگ 7روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا معاہدہ کرکے آگئے ہیں اب 7 روپے بجلی پر فی یونٹ بڑھنے سے عام آدمی کا کیا حال ہوگا۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہم نےصرف 4 ماہ کیلئے روسی تیل سے ٹارگٹڈ سبسڈی دینی تھی انہوں ںے جنرل دے دی ہے ہم روس سے تیل لینے کے بعد 42 روپے فی لیٹر سستا دیتے۔

مزید پڑھیں: ‘امریکی سازش نہیں ہوئی، دروازے کھولے گئے پھلانگے نہیں گئے’

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول پر30 روپے اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگی اور مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے اردگرد کے لوگ انہیں غلط اعدادوشمار دیتے ہیں ان کوسمجھ آنی چاہیے مجموعی قرض کا 80فیصدنہیں لیاگیا قرض 18ٹریلین ضرور ہے پرمعیشت بھی 72 فیصد بڑھی اور ہمارےدورکا قرض 64 فیصد تھا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/80F7oca

No comments