‘عوام نے پاکستان کیلیے منتخب کیا تھا، دنیا کی غلطیاں ٹھیک کرنے کیلیے نہیں’
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے 22 کروڑ عوام نے منتخب کیا تھا میری ذمہ داری میرا ملک تھا مجھےاس لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا کہ دنیا کی غلطیوں کو ٹھیک کروں۔
برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عراق، افغانستان یا یوکرین تمام ملٹری آپریشنز کیخلاف ہوں چین، روس اورامریکاسےتعلقات میں میرےلوگوں کافائدہ تھا بھارت نےمسئلہ کشمیرپریواین قرارداوں کی مسلسل خلاف ورزی کی بھارت نےکشمیروں سےحق چھینا کیا کسی نے اس پربات کی؟
As clear as one can get!
Zindabad @ImranKhanPTI
https://t.co/FBLYqsyjKs— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 30, 2022
عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں ظلم وبربریت ہے ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جوکچھ کررہاہےکیاکسی نےاس کی مذمت کی بھارت کی مذمت اس لیے نہیں کی جاتی کیونکہ وہ ان کا اتحادی ہے۔
انہوں نے دوٹوک کہا کہ بالکل نہیں چاہتا اسلام آبادمیں لوگ جمع کرکےدوبارہ اقتدارمیں لائیں امریکی رجیم چینج سے جو حکومت لائی گئی اس میں60 فیصد مجرم ہیں الیکشن چاہتےہیں عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کس کو منتخب کرتے ہیں ہمارے دور میں ریکارڈز رمبادلہ پاکستان آیا، 5ریکارڈفصلیں ہوئیں گروتھ ریٹ 6 فیصد رہا انڈسٹری ترقی کر رہی تھی ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہوا پاکستان کوروناکےدوران دنیاکے5بہترین ممالک میں شامل رہا بہتر پالیسی کے ذریعے کورونا کی وبا پر قابو پایا۔
سابق وزیراعظم نے بتایا کہ ہم روس سے سستاتیل اورگندم خریدنا چاہتے تھے میرا دورہ روس پہلےسےطےشدہ تھا مجھے کیسے پتہ تھا کہ روس پہنچوں گا تو یوکرین پر حملہ ہو جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور افغانستان سے متعلق عالمی سطح پر پروپیگنڈا ہے پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80ہزارجانیں دیں سب سے زیادہ قربانیاں دیں امریکاافغانستان میں فوجی حل تلاش کررہا تھا افغانستان میں ناکامی ہمارےسرتھوپی جارہی ہے افغانستان میں جو ہو رہا تھا اس کا ہم سےکوئی لینا دینا نہیں تھا امریکی جنگی میں شمولیت سےابھی تک دہشت گردی کاسامناہے۔
عمران خان نے کہا کہ عوام انتخابات چاہتے مسلط کردہ حکومت کو قبول نہیں کریں گے دنیا کو پاکستان کو آزادخارجہ پالیسی پر عمل میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ہمیں بھی غیرجانبداررہنےدیں تاکہ ہم اپنےلوگوں کی دیکھ بھال کرسکیں۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NRodgDK
No comments