پی ٹی آئی کے مارچ پر حکومتی تشدد، جماعت اسلامی کا ردعمل آگیا
تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومتی اقدامات پر جماعت اسلامی کا درعمل آگیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سیاسی انتہاپسندی سےجمہوریت ختم ہوسکتی ہے حکمران جماعتیں ماضی سے سبق سیکھیں مفادات کیلئےسیاسی لیڈران لڑ رہے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ حکمران اشرافیہ نے اپنے لیے مال بنایا اور غریب میں محرومیاں بانٹیں حکمران جماعتیں اپنے اپنے طریقے سے نیوٹرل کو مدد کا کہہ رہی ہیں پُرامن احتجاج اور جلسےجلوس ہر سیاسی جماعت کاآئینی حق ہے مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس اور ریاستی مشینری کا استعمال نہ کیاجائے۔
لائیو: عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل، ڈی چوک پر شیلنگ
ان کا کہنا تھا کہ سیاست ذاتی دشمنیوں میں تبدیل ہوگئی ہے پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے چادر چار دیواری کا احترام کیا جائے، سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں نہ انھیں گرفتار کیا جائے۔ تشدد صورتحال کو مزید خراب کر دے گا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JWFhz1u
No comments