‘مجھ پر آرٹیکل 6 لگاؤ، سب بتاؤں گا کس طرح چوروں کو مسلط کیا گیا’
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 لگائیں ایک ایک چیزجانتاہوں کہ کس طرح انہیں مسلط کیا گیا چوروں کو کس نے مسلط کیا اس کے لیے کمیشن بنتاتحقیقات ہونی چاہیے تھی کمیشن بنانے کے بجائے کہتےہیں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگاؤ۔
لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کےایک جج کہتے ہیں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں بےشک لگائیں جب میرے اوپر آرٹیکل 6 لگےگاکم ازکم مجھے بولنےکا موقع تو ملےگا جو باتیں میں نے ابھی تک نہیں کیں کم ازکم آرٹیکل 6 کے بعد تو بتا سکوں گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ چند ماہ پہلے اپوزیشن جماعتوں سے ملنے لگ گیا پارٹی سے جو لوٹے ہوئے ان سے امریکی سفارتخانے کے لوگ ملے اس کےبعدجو ہوا وہ پوری قوم کےسامنے ہے عدالتیں رات 12بجےکھل گئیں سپریم کورٹ نے سوموٹو لیا جب یہ گیم کھیلی جارہی تھی میں نے کہا فیصلہ عوام کو کرنےدیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ایک جج کہتے ہیں کہ ہم پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے عارف علوی کا کیا قصور ہے؟ قاسم سوری نے تو جب مراسلہ دیکھا تو فیصلہ کیا اور کہا میرا حلف کہتا ہے ایسا فیصلہ دوں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا اور کہا گیا مداخلت ہوئی اورڈی مارش کیاگیا اس حکومت کا کام تھا تحقیقاتی کمیٹی بناتےلیکن نہیں بنائی کیونکہ سازش میں ملوث تھے سپریم کورٹ کو صدر نے خط بھیجاکہ تحقیقاتی کمیشن بناکرتحقیقات کرالیں قاسم سوری نے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیجا لیکن کچھ نہیں بولاگیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں سازش کے تحت بنانا ریپبلک کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ہمیں ادھر دھکیلا جا رہا ہے جہاں ملک نیچےجاتا ہے ان چوروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کی جائیدادیں باہر پڑی ہیں حکومت پاکستان میں کرنی ہے اور پیسہ بیرون ملک رکھا ہوا ہے نوازشریف کے دونوں بیٹوں سے پوچھا گیا پیسہ کہاں سے آیا تو باہر بھاگ گئے نوازشریف کے دونوں بیٹے کہتے ہیں ہم تو پاکستانی شہری نہیں برطانوی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کس کو عزت اور کس کو ذلت دینی ہےاللہ فیصلہ کرتاہے جنہوں نے مجھے ذلیل کرنےکی کوشش کی خود ذلیل ہو گئے مجھے موت قبول ہے ان کی غلامی کبھی قبول نہیں کروں گا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cgNEZi0
No comments