یو اے ای کے وزیراعظم کی نئے ہجری سال کی مبارک باد
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے نئے ہجری سال کی مبارک باد پیش کی ہے۔
یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا نئے ہجری سال میں داخل ہورہی ہے اللہ ہماری عوام، تمام مسلم ممالک کی بھلائی و سلامتی کرے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو نیا سال مبارک ہو اللہ کرے نیا سال اور آئندہ سال ہم سب کے لیے اچھے ثابت ہوں۔
خیال رہے گذشتہ روز سعودی عرب اور یو اے ای میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد سعودی عرب میں یکم محرم الحرام 30 جولائی کو ہوگی۔
واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/H7Nz0Sp
No comments