Breaking News

3 ہزار کلو میٹر سے زائد سفر طے کر کے سیلابی ریلا سمندر میں شامل ہونا شروع

کراچی: 3 ہزار کلو میٹر سے زائد سفر طے کر کے سیلابی ریلا سمندر میں شامل ہونا شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ‏دریائے سندھ کا سیلابی ریلا 3200 کلو میٹر کے طویل سفر کے بعد کیٹی بندر پر سمندر میں شامل ہونے لگا ہے۔

دریائے سندھ کا سیلابی ریلا دادو، میہڑ، منچھر جھیل اور اطراف کی آبادیوں کو متاثر کرتے ہوئے سمندر میں شامل ہو رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ سجاول کے درمیان دولھا دریا خان پل سے 6 لاکھ کیوسک پانی گزر کر کیٹی بندر کے مقام پر سمندر میں داخل ہو رہا ہے۔

گزشتہ دو دن سے ٹھٹھہ سجاول سے کیٹی بندر تک پانی کی اسی طرح سطح برقرار ہے، سیلابی ریلے سے دریا کے کنارے، اور کچے کے تمام علاقے ڈوب چکے ہیں، اور شہر ٹنڈو حافظ شاہ سمیت دیگر درجنوں گاؤں زیر آب ہیں۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7yd2lVx

No comments