بلاول بھٹو کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کاروباری امور سے ملاقات
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل وکاروباری امور سے ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نیویارک میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل وکاروباری امور دلاور سید کے مابین ملاقات ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، سفیر پاکستان اور دیگر سینیئر اہلکار بھی موجود تھے۔
ملاقات میں بلاول بھٹو اور دلاور سید کے درمیان پاک امریکا تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا اور سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات اور امریکی معاونت پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی فراہم کردہ معاونت کو سراہا۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tkP39Eo
No comments