Breaking News

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا

اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے مودی کی ہندو توا حکومت کو کرارا جواب دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی کارستانیوں پر اسے کرارا جواب دیتے وہئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم جاری ہے اور مسلمانوں کے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کا ہندو توا راج مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچا رہا ہے، بھارت خطہ میں دہشتگردی کو فروغ دینے اور اسے فنانس کرنے میں ملوث ہے، مقبوضہ کمشیر میں ماورائے عدالت قتل عام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی سرکار کے مسلم مخالف اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجارگر کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے بھارت کشمیر میں مسلم اکثریت کو غیرقانونی طریقےسےاقلیت میں بدلنا چاہتاہے۔ امن کیلئے جموں و کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل ضروری ہے، 5 اگست 2019 کے اقدامات کو بھارت فوری طور پر واپس لے۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iV2GvHE

No comments