Breaking News

کور کمانڈر پشاور کا دورہ سوات، عمائدین سے ملاقات

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سوات کا دورہ کیا قبائلی رہنماؤں اور عمائدین سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے ملاقات کے دوران فورسز کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت پر عمائدین کی تعریف کی اور کہا کہ سوات میں کامیابیاں فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑنے سے ملیں، آپریشنز کے بعد سول انتظامیہ کو امور کی پر امن منتقلی یقینی بنائی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کہا کہ پاک فوج کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی، مقامی آبادی کی بے پناہ قربانیوں سے حاصل امن متاثر نہیں ہونے دیا جائیگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر قبائلی عمائدین نے پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8jnEwZ5

No comments