شقی القلب افراد نے چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا
لاہور کے علاقے گلبرگ میں شقی القلب افراد نے چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا جو اسپتال میں دم توڑ گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں گورومانگٹ روڈ کے قریب یہ انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹوی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر ایک مرد اور دو خواتین سوار ہیں اور ملزمان نے بچی کو چلتی موٹر سائیکل سے گلی کے کونے میں پھینک دیا، نومولود بچی کے سر پر شدید چوٹ آئی، جس کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق بچی چند گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ
گلبرگ میں چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا گیابچے تو پھول ہوتے ہیں ، کچھ لوگ درندوں سے زیادہ خطرناک ہوگئے ہیں آخر کیوں ، جب پال نہیں سکتے تو پیدا کرتے کیوں ہیں۔@OfficialDPRPP @ccpolahore @GovtofPunjabPK pic.twitter.com/6WCImt508K
— Ahmer Khokhar (@AhmerKhokhar08) September 23, 2022
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دریں اثنا سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1noemqX
No comments