Breaking News

کینیڈا میں بھارت کیخلاف سکھوں کا احتجاج، خالصتان کیلیے ریفرنڈم کل ہوگا

کینیڈا میں سکھوں نے بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جب کہ کل خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق علیحدگی پسند سکھوں کی جانب سے خالصتان کیلیے کل ٹورنٹو میں ریفرنڈم ہوگا جس میں شرکت کے لیے کینیڈا بھر سے سکھر ٹورنٹو پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سکھ کمیونٹی کی جانب سے ٹورنٹو میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف اور خالصتان کے حق میں نعرے درج تھے۔

سکھ مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ بھارت خالصتان ریفرنڈم سے خوفزدہ ہے اور انتشار پھیلانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے، لیکن بھارتی سفارت کاروں کو کل ریفرنڈم میں جواب مل جائے گا۔

واضح رہے کہ سکھوں کی جانب سے بھارت سے علیحدہ خالصتان کے قیام کیلیے دنیا کے مختلف ملکوں میں ریفرنڈم کرائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خالصتان ریفرنڈم کا دوسرا مرحلہ: ہزاروں سکھوں کی حق میں ووٹنگ

گزشتہ سال برطانیہ میں کرائے جانے والے ریفرنڈم میں سکھوں کی اکثریت نے خالصتان کے قیام کے حق میں ووٹ دیا تھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XDInJTe

No comments