شیخوپورہ میں 8 افراد کا بہیمانہ قتل، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
شیخوپورہ کے گاؤں ہیچڑ میں 8 افراد کو سوتے میں تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے گاؤں ہیچڑ میں اجتماعی قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں 8 افراد کو سوتے میں قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او فیصل مختار نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ملزم نے ڈیروں اور گلیوں میں سوئے ہوئے افراد کو نشانہ بنایا اور تمام لوگوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین میں سے2 کی شناخت دلاور اور اسد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جب کہ گرفتار ملزم فیض الرسول قریبی گاؤں کا رہائشی ہے۔
ڈی پی او کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں گرفتارملزم بظاہر ذہنی مریض لگتا ہے، تاہم معاملے کا مکمل جائزہ لینے کے لیے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔
پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اجتماعی قتل کی اس واردات میں دیگر ملزمان بھی شامل ہوسکتے ہیں، واردات کے بعد علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے بھی شروع کردیے ہیں۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uQZBz8C
No comments