سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کو سفری سہولت دینے والا گرفتار
ریاض: سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کو سفری سہولت دینے کے الزام میں پولیس نے شہری کو گرفتار کرلیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے والے 9 ایتھوپی شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی۔
ملزم ویران جگہوں پر گاڑی چلا رہا تھا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر گاڑی روکی اور اس میں موجود افراد سے تفتیش کی تو معلوم ہوا تمام مسافر غیر قانونی تارکین ہیں۔
ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایسا جرم کرنے پر 15 سال قید یا 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RSa1sGq
No comments