Breaking News

روس میں امریکی شہری کو جیل ہو گئی

روس میں پولیس افسر کو لاتیں مارنے کے جرم میں امریکی شہری کو جیل ہو گئی۔

روسی میڈیا کے مطابق ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر پر تشدد کے الزام میں گرفتار امریکی شخص کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

مغربی روس کے شہر وورونر کی عدالت نے 28 سالہ امریکی شہری کو پولیس افسر پر تشدد کا الزام ثابت ہونے پر ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مجرم پر الزام تھا کہ اس نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر پر تشدد کیا اور لاتیں ماریں، پولیس نے ٹرین میں نشے کی حالت میں امن عامہ میں خلل ڈالنے کے بعد امریکی شہری کو گرفتار کیا تھا۔

روس کی بڑے جرائم کی تحقیقاتی کمیٹی نے کا کہنا تھا کہ امریکی شہری نے روس میں نافذ قانونی اقدامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ مجرم کا نام رابرٹ گلمین بتایا گیا ہے۔

امریکی شہری کے وکیل نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا بندوبست کرنے کے لیے امریکی حکام سے رابطہ کریں گے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0fw9ros

No comments