Breaking News

بیوی نے شوہر کے سر پر ہتھوڑا مار کر ہلاک کر دیا

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں بیوی نے شک کرنے اور پابندیاں لگانے پر بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کے سر پر ہتھوڑا مار کر اسے ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ شہر مورینا میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنا ہی گھر اجاڑ دیا۔ پولیس نے بیٹے کی شکایت پر والدہ اور بہن کو گرفتار کرلیا۔

گریجا نامی خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ راج کمار پانڈے مجھ پر شک کرتا تھا، طعنے دیتا تھا اور بیٹی پر پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔

پولیس کے مطابق گریجا نے راج کمار کو قتل کرنے کے لیے بیٹی کو راضی کیا جبکہ بیٹے کو اس بارے میں علم نہیں ہونے دیا، دونوں نے رات کو کمرہ بند کر کے شوہر کے سر پر ہتھورے سے وار کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

گزشہ ماہ ریاست چھتیس گڑھ کے شہر درگ میں 30 سالہ اہلیہ نے سانولی رنگت کے طعنوں سے دل برداشتہ ہو کر شوہر کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے شوہر کو کلہاڑی کے وار کر کے خون میں لت پت کیا، گہری چوٹیں آنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ اننت گھر میں سنگیتا کو اکثر ’کالی‘ اور ’بدصورت‘ کہہ کر مخاطب کرتا تھا۔ دونوں کی اس بات پر ماضی میں بھی لڑائیاں ہوئی تھیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/R0nYSwV

No comments