Breaking News

ہلا گلا اور موج مستی کے ساتھ سالانہ ریاض سیزن کا آغاز ہو گیا

ریاض: ہلا گلا اور موج مستی کے ساتھ سالانہ ریاض سیزن کا آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں سالانہ میلے ’ریاض سیزن 2022‘ کا شان دار آغاز ہو گیا ہے، افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سیزن کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز شاندار سرکس سے ہوا جس میں عالمی شہرت یافتہ کرتب بازوں نے حصہ لیا، اور 3 ہزار ڈرونز نے مل کر تقریب کو رنگ و نور سے بھر دیا۔

رواں سیزن میں 15 زون کی نمائش کی گئی، جو تین ماہ تک جاری رہے گا، اور اس دوران ہزاروں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ العربیہ نیٹ کے مطابق بولیفارڈ ورلڈ، بولیفارڈ ریاض سٹی، ونٹر ونڈرلینڈ، المربع 8، ریاض سکائی، ایسے تفریحی زون ہیں جن کے لیے ٹکٹ رکھے گئے ہیں، جب کہ السویدی پارک، قریہ زمان اور الزل مارکیٹ ایسے زون ہیں جن کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں ہے۔

افتتاحی تقریب میں معروف برطانوی سنگر عینی ماریہ نے پرفارم کر کے چار چاند لگا دیے، اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، جب کہ ڈرون کی مدد سے بنائے گئے لائٹ جیکشن سے سعودی فراماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اور ولئ عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی تصویریں بنائی گئیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ثقافتی سرگرمیوں میں ایک لاکھ افراد کی شرکت کی امید ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SOj0A8Y

No comments