آڈیو لیکس نے عمران خان کے بیانیے کا تیا پانچہ کر دیا، مریم نواز
لندن: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جڑی ایک اور مبینہ آڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ آڈیو لیکس نے عمران خان کے بیانیے کا تیا پانچہ کر دیا، دنیا کے سامنے سازشی چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ شیطانی دماغ جلسوں میں کہتا ہے لوٹوں کو ووٹ نہ دیں، ہارس ٹریڈنگ کے الزام لگانے والا بند کمروں میں خرید و فروخت کی منڈیاں لگا کر بیٹھا رہا، ملک کے ساتھ کھیلنے والے کو نشانِ عبرت بنائیں گے، اسے قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: آڈیو لیک نے عمران خان کی منافقت بے نقاب کر دی، وزیراعظم
مریم نواز نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں نواز شریف سے جیتنا ممکن نہیں تھا، اس لیے عمران خان کو جتوانے کے لیے الیکشن سے باہر کیا گیا، کیا بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کے بغیر حکومت بدلی تھی؟ بزنجو صاحب کو سازش کر کے دوسرے امیدوار کو کامیاب کرایا گیا۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ohRCNsk
No comments