Breaking News

’ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیساتھ معاہدہ کر کے پچھتا رہے ہیں‘

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کیساتھ معاہدہ کیا آج ہم پچھتا رہےہیں ہم حکومت چھوڑ دیں یہ کہنابہت آسان ہے جو بھی وعدے ہم سے کیے گئے آج تک پورے نہیں ہوئے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کیساتھ جومسائل آرہی ہیں اس کی وجوہات بھی دیکھیں پہلےدن سےہمارےووٹ بینک کوختم کرنےکی کوشش کی جارہی ہے ووٹ بینک توڑنے کیلئےحلقہ بندیاں اپنی مرضی سےکی گئیں ایم کیوایم کےپاس کراچی کامینڈیٹ ہے،کراچی کیساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں صرف ایم کیوایم نہیں ساری جماعتوں کی ہار ہے ضمنی انتخابات میں کراچی میں 8 فیصد لوگ نکلے کل کےالیکشن میں پی ٹی آئی ناکام ہوئی ہےکیونکہ انتہائی کم ٹرن آؤٹ تھا ایم کیوایم اقتدارمیں رہی بھی ہےتومضبوط اختیارات کےبغیررہی میئر تھا تو بےاختیار تھا آج مرتضیٰ وہاب ڈیلیور کر پارہے ہیں؟

وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم فارغ نہیں ہو رہی کراچی کامینڈیٹ اب بھی ہمارےپاس ہے ایم کیوایم کیساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ہمارا مینڈیٹ توڑا اور چرایا جا رہا ہے ایم کیوایم نےآج تک جوبھی مطالبات رکھےہیں ایک بھی پورانہیں ہوا ہم سمجھوتہ نہیں کر رہے بلکہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا جا رہا ہے ہمارےتالی بجانے کے کیسز ہیں باقی جماعتوں کے کیسز ختم ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کل ساری جماعتیں ہاری ہیں صرف ایم کیوایم نہیں کراچی میں جتنی بھی جماعتوں نے حکومت کی ڈیلیورنہیں کیا آج ن لیگ پیپلزپارٹی کےکیسزختم ہوگئے ہمارے کیسز چل رہے ہیں اقتدار کیلئے نہیں کراچی کی بہتری کیلئےحکومت میں شمولیت کرتےہیں جو ہونا تھا ہو گیا کامران ٹیسوری اب گورنرہیں لیکن یہ ایشو نہیں کراچی کےایشوحل کرنے کیلئے ہمیں دھوکا دیا جاتا ہے ہمارے دو وزیر بن گئے گورنر بھی آگیا یہ کوئی مسئلہ نہیں تھا الیکشن ہارنےکاگورنرسندھ کی تعیناتی سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کو6لاکھ میں سے50ہزارووٹ پڑناکوئی بڑی بات نہیں کراچی کا ووٹر یا سپورٹر کیوں نکلے،کراچی کیساتھ کیا کیا گیا ہے ہم نےڈیلیور نہیں کیا ہماری غلطیاں ہیں جس کوتسلیم کرتےہیں لیکن پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نےبھی ڈیلیور نہیں کیا۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Z6AP0Lu

No comments